وندے بھارت میں آئی خرابی، مسافر دوسری ٹرین سے روانہ

   

نئی دہلی : نئی دہلی سے وارانسی کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ہفتہ کو اتر پردیش کے خرجہ ریلوے اسٹیشن کے قریب اچانک ایک ٹریکشن موٹر میں خرابی کی وجہ سے مسافروں کو تقریباً 6 گھنٹے انتظار کے بعد دوسری ٹرین سے روانہ کیاگیا۔ اطلاعات کے مطابق ٹریکشن موٹر میں خرابی کی وجہ سے ٹرین کو آگے بڑھانا ممکن نہیں تھا ۔ خرجہ اسٹیشن پر ٹریکشن کی خرابی کو دور کیا گیا جس میں تقریباً ایک گھٹہ سے زیادہ وقت تک ٹرین کھڑی رہنے سے مسافروں نے ٹویٹر پر وزارت ریلوے ، وزیر ریلوے ، نارتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر اور تمام افسران کو وندے بھارت ایکسپریس کے بیچ راستے میں کھڑی ہونے کی پریشانی سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں ٹرین اپنی منزل کو روانہ ہوگئی۔