ونستھلی پورم میں بیوی اور بچہ کا قتل ، قاتل مفرور

   

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی اور بچہ کا قتل کرنے کے بعد راہ فرار اختیار کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مقامی عوام کی شکایت پر پولیس نے کارروائی انجام دی اور اس سنسنی خیز قتل کا انکشاف ہوا وجئے سری کالونی کی عوام نے مکان میں بدبو محسوس کرتے ہوئے پولیس کو شکایت کی تھی ۔ پولیس نے ذرائع کے مطابق 25 سالہ کویتا عرف صباء جو ادیب عالم کی بیوی تھی 6 سال قبل ان کی پہچان ہوئی تھی اور 3 سال قبل انہوں نے شادی کرلی تھی ۔ اور ان کا 2 سالہ لڑکا عرفان تھا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ ادیب عالم نے گذشتہ روز بیوی اور بچے کا قتل کرنے کے بعد مکان کو قفل ڈال کر فرار ہوگیا ۔ پولیس نے اس درندہ کی تلاش اور گرفتاری کیلئے دو خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا ہے ۔ پولیس ونستھلی پورم مصروف تحقیقات ہے ۔