ونستھلی پورم میں سلنڈر دھماکہ سے عوام میں دہشت

   

حیدرآباد ۔ 20۔ مارچ (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ ونستھلی پورم میں سلنڈر دھماکہ سے دہشت پھیلگئی جو ایک ٹفن سنٹر میں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ نے مقام واردات پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ اطلاعات کے مطابق جس وقت روٹی آملیٹ کی دکان میں سلنڈر پھٹ پڑا اس وقت دکان میں کوئی موجود نہیں تھا جس کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ قریب میں واقع رعیتو بازار میں خریداری کرنے والے عوام میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا۔ع