ونستھلی پورم میں عادی سارق گرفتار

   

حیدرآباد۔/17 اپریل، ( سیاست نیوز) ونستھلی پورم پولیس نے ایک عادی مجرم کو گرفتار کرلیا۔ 14 اپریل کو سکریٹریٹ نگر میں سرقہ کی واردات پیش آئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ بھاگیہ لکشمی نامی خاتون کے مکان میں داخل ہوکر 25 سالہ راجیش نے اس خاتون کے منگل سوتر کا سرقہ کیا تھا۔ حالت نیند میں موجود خاتون کے گلے سے ساڑھے تین تولہ طلائی زیور چھین کر راجیش فرار ہوگیا تھا اور آج مسروقہ طلائی زیور کو فروخت کرنے کیلئے این جی اوز کالونی پہنچا تھا ۔ اس دوران ونستھلی پورم پولیس نے اسے گرفتارکرلیا۔ راجیش صاحب نگر ویکر سکشن کالونی کا ساکن ہے جو جی ایچ ایم سی میں لیبر ہے۔ پولیس نے مسروقہ طلائی منگل سوتر ضبط کرتے ہوئے سارق کو گرفتار کرلیا ۔ ع