ونچت بھوجن اگاڑھی کی وجہ سے ہوا کانگریس، این سی پی کو ہوا دس نشستوں کا نقصان

,

   

مہارشٹرا کے مراٹھواڑا علاقہ میں دلتوں کے محبت کا دعویٰ کرنے والی ونچت بھوجن اگاڑھی نے دس سیٹوں پر انتخابات میں حصہ لیا تھا مگر وہاں پر انہیں خود کامیابی ملنے کے بجائے کانگریس اور اسکی اتحادی جماعتوں کا نقصان کر دیا، اور وہاں پر وہ تو صفر رہے مگر یو پی اے کی بھی دس سیٹوں کا نقصان کر دیا۔

اسمبلی انتخابات کے نتائج کے سروے کے مطابق امبیڈکر کی وی بی اے نے اس علاقے کی 46 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑا اور مراٹھواڑہ میں کانگریس۔ این سی پی اتحاد کے امیدواروں کے سیکولر ووٹ کوتقسیم کر دیاجس کا فائدہ راست طور بھارتیہ جنتا پارٹ شیو سینا کو پہونچا۔

بی جے پی شیوسینا اتحاد نے اس علاقے میں کل 30 سیٹوں میں جیت درج کی اور 16 سیٹوں پر کانگریس۔این سی پی اتحاد کوکامیابی ملی۔ عثمان آباد، پھولمبری، تولجاپور، جیورائی، پیٹھن، جنتور، ہنگولی، قلم نوری اور ناندیڑ (جنوب) وغیرہ علاقوں میں کانگریس۔ این سی پی اتحاد کو بھاری نقصان ہوا۔ ان انتخابی حلقوں کے مکمل نتائج کے مطابق، ونچت اگاڑھی کے امیدواروں نے کانگریس۔این سی پی اتحاد کے امیدواروں کی شکست کے فرق سےزیادہ ووٹ حاصل کیے۔ وی بی اے کی وجہ سے این سی پی کے ہارنے والے امیدواروں میں وجے بنبلے(جِنٹور)،دتہ گورڈے(پیٹھن)، سنجے نِمبالکر(عثمان آباد) اور وجے سنگھ پنڈت (گیورائی) شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کانگریس کے ہارنے والے امیدواروں میں مدھوکر چوہان(تُلجاپُرکر)، ڈی پی ساونت(ناندیڑ جنوب)، کلیان کالے(پیٹھن)، باجی راؤ (ہنگولی) اور این ڈی سنتوش (قلم نوری)شامل ہیں۔ اسکے علاوہ اورنگ آباد وسط سے مجلس اتحاد المسلمین کے ایک امیدوار بھی ونچت بھوجن اگاڑھی کے وجہ سے ہار گئے۔