وولٹاس لمٹیڈ میں اپرنٹس شپ

   

آئی ٹی آئی اور انٹر ووکیشنل کامیاب امیدواروں کے لیے بہترین موقع
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : اگر آپ نے آئی ٹی آئی اور انٹر میڈیٹ ووکیشنل ( آر اینڈ اے سی ، الکٹریکل ) کیا ہے اور کسی باوقار کمپنی سے وابستہ ہونا چاہتے ہیں ۔ بہتر مستقبل کے خواہاں ہوں تو پھر وولٹاس لمٹیڈ صنعت نگر آپ کی مدد کرے گا ۔ Voltas Limited میں آپ ایک سال کے لیے اپرنٹس شپ کرسکتے ہیں ۔ گرے سم لرننگ فاونڈیشن کے مسٹر کرن کو یاگارو نے پریس نوٹ میں بتایا ہے کہ امیدوار کی عمر 18 سال سے زائد ہونی چاہئے ۔ انٹرویو میں منتخب ہونے والے امیدواروں کو ایک سال تک اسٹائپنڈ ( اعزازیہ ) بھی کمپنی کی جانب سے دیا جائے گا ۔ اور پھر ایک سالہ اپرنٹس شپ کی کامیاب تکمیل پر NCVT کی جانب سے ایک امتحان منعقد کر کے حکومت کی جانب سے سرٹیفیکٹ دیا جائے گا ۔ ساتھ ہی تمام امیدواروں کو Voltas Limited کی طرف سے تجربہ کا لیٹر بھی فراہم کیا جائے گا ۔ امیدواروں کے لیے 20 مارچ کو صبح 10 تا دوپہر 1 بجے وولٹاس لمٹیڈ صنعت نگر انڈسٹریل ایریا حیدرآباد میں انٹرویوز ہوں گے ۔ ایس ایس سی ، آئی ٹی آئی مارک شیٹ یا انٹر ووکیشنل مارک شیٹ ، آدھار کارڈ ، پیان کارڈ ، بینک اکاونٹ کی زیراکس اور 2 پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ امیدوار انٹرویو میں شرکت کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7989995685 پر مسٹر کرن سے ربط کریں ۔۔