ووٹرس کو خوف زدہ کرنے کا ٹی آر ایس پر الزام

   

عوامی مخالفتوں پر ٹی آر ایس کا حربہ ‘ جگتیال میں جیون ریڈی کی پریس کانفرنس

جگتیال ۔ 19 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدی انتخابات کافی اہمیت کے حامل ہیں عوام سے کو کافی ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ برسراقتدار پارٹی انتخابی تشہیر میں عوامی محالفتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹرس میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے انتخابی ضابطے اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔ ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس اگر کونسل منتخب ہونے پر نہ صرف پینے کے پانی کی بل میں اضافہ ہوگا بلکہ برقی بل ‘ مکانات ٹیکس میں بھی اضافہ کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی دو کشتیوں میں سوار ہے مودی کا نعرہ اور حیدرآباد آئے تو مودی کے مخالف نعرہ اور حیدرآباد میں مجلس کے ساتھ رہتے ہوئے مسلمانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس بی جے پی اور مجلس سے ملی ہوئی ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت عوام سے کئے گئے مختلف وعدوں میں ناکام ہوگی‘ انہیں عوام سے ووٹ مانگنے کا اخلاقی حق نہیں ہے ۔