جگتیال ۔ 27 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ کلکٹرو ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر،جگتیال جی روی نے ہدایت دی کہ رائے دہی کے مراکز سے متعلقہ ابتدائی سطح کے افسران گھر گھر جاکر ہر اس شخص کی شناخت کریں جو یکم/ جنوری/ 2023 تک 18 سال کی عمر کا ہو جائے گا اور انہیں نئے ووٹر کے طور پر رجسٹر کرنے کی ترغیب دیں۔ووٹر لسٹ 2023 کی خصوصی نظرثانی کے پروگرام کے تحت ہفتہ کو جگتیال ضلع مستقر میں واقع اولڈ ہائی اسکول، دھرم پوری منڈل، بگارام منڈل اورجگتیال رورل کے مواضعات کیلڈا، چنا پور کے مراکز کا اچانک دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا۔اس موقع پرضلع کلکٹر نے ووٹر لسٹ، فہرست میں کی گئی ترمیم، رجسٹر، ووٹر رجسٹریشن کے لیے نئی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وفات پاچکے ووٹرس کے ناموں کو فہرست سے نکالنے میں احتیاط سے کام لیا جائے اور کسی بھی نام کو ایس آر او کے ذاتی معائنہ کے بعد ہی فہرست سے خارج کیا جائے۔ بی ایل اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ گھر گھر جا کر یکم جنوری 2023 تک 18 سال کی عمر کے ہر فردکے نام کو رجسٹر کریں۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلدیہ میں صفائی کی گاڑیوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر نئے ووٹرز کے اندراج کی تشہیر کی جائے۔ اس کے علاوہ میونسپل وارڈ افسران کو بھی اس میں حصہ لینے اور 18 سال کی عمر مکمل کرنے والوں کو اپنے گھروں میں رجسٹر کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس پروگرام میں آر ڈی او مادھوری جگتیال، اے آر او دھرم پوری، اے آر او بگارام اور دیگر نے شرکت۔