الیکشن کمیشن نے تمام ریاستوں کے الیکشن کمیشن کو سرکولر جاری کیا
حیدرآباد ۔ 22 مارچ (سیاست نیوز) سنٹرل الیکشن کمیشن نے ووٹر کی صبح شناخت کو یقینی بنانے کیلئے ووٹر شناحت کارڈس کو آدھار سے موبائل کے نمبرات سے مربوط (لنک) کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس سلسلہ میں تمام ریاستوں مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے چیف الیکٹورل آفیسرس کو سرکولر جاری کیا گیا ہے۔ اس سرکولر کو تمام اضلاع کے الیکشن عہدیداروں تک پہنچانے کے احکامات جاری کئے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے ووٹرس کی شناخت کو باقاعدہ بنانے کیلئے ووٹر شناختی کارڈ، آدھار کارڈ اور موبائیل نمبرات کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر نے پیدائش اور اموات کے اندراج کو عہدیداروں سے تال میل پیدا کرتے ہوئے وقتاً فوقتاً فہرست رائے دہندگان کو اپ ڈیٹ کرنے کا بھی حکم دیا۔ اس کے علاوہ 18 سال عمر مکمل کرنے والے تمام شہریوں کو اپنے اپنے نام ووٹرلسٹ میں شامل کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بوتھ لیول عہدیداروں کو بھی ہدایت دی گئی ہیکہ گھر گھر سروے کریں اور ناموں کے اندراج میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ دیکھا ہے۔2