ووٹنگ کی اہمیت کے بارے میں ہر ہندوستانی کو ضرور پتہ ہونی چاہئیں یہ اہم باتیں

,

   

نو سو ملین اہل ووٹروں کے ساتھ 17 واں لوک سبھا الیکشن دنیا کا سب سے بڑا الیکشن ہونے جا رہا ہے اور پھر بھی ہندوستان 100 فیصد ووٹنگ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جبکہ سیاست زیادہ تر لوگوں کے لئے ایک الجھن پیدا کرنے والا شعبہ ہے۔ یہ پتہ لگانا ہمارا فرض ہے کہ ہم غریبی کو کم کرنے، بزرگوں کی تعلیم، بنیادی سہولتوں، ماحولیاتی تحفظ ، زراعت اور یہاں تک کہ شہری ترقی جیسے مسائل پر کہاں کھڑے ہیں۔
لوک سبھا انتخابات 2019 کی ووٹنگ کے پانچ مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ لیکن، ابھی بھی باقی مراحل میں ووٹنگ باقی ہے۔ ذیل میں 5 ایسی باتیں بتائی جا رہی ہیں جو آپ کے لئے جاننا ضروری ہیں۔
۔1۔ ووٹنگ کا مطلب ہے اپنے لئے، جن لوگوں کی آپ پرواہ کرتے ہیں ان کے لئے اور ملک کی ترقی کے لئے کھڑا ہونا کیونکہ اگر آپ اپنے مفادات کے لئے ووٹ نہیں کریں گے تو پھر کون کرے گا؟

۔2۔ انتخابات اور حکومت عوام کی، عوام کے ذریعہ اور عوام کے لئے ہوتے ہیں۔ لوگوں کو صرف ناظرین بنے رہنے اور شکایت کرنے کی بجائے جمہوریت کی کامیابی کے لئے اس میں حصہ لینا ہو گا۔
۔3۔ انٹرنیٹ نے سب کچھ ہماری انگلیوں پر لا دیا ہے۔ اگر آپ یہ نہیں سمجھتے ہیں کہ چیزیں کیسے کام کرتی ہیں، آپ کے امیدوار کون ہیں یا وہ کس لئے کھڑے ہیں – اب اپنے آپ کو تعلیم یافتہ بنانے کا وقت ہے۔ پڑھیں، دوستوں اور خاندان سے پوچھیں، ہاٹ لائن پر کال کریں اور خبروں کو دیکھیں۔ آج ایک باخبر ووٹر بننا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہے- واقعی میں کوئی عذر نہیں ہے۔
۔4۔ حالانکہ، اب جبکہ کئی نوجوان جلدی سے ووٹنگ کرنے کے بارے میں لاپروا ہیں، انہیں مستقبل پر اپنی نظریں جمانے کی ضرورت ہے۔ ووٹنگ ان کا آئینی حق ہے۔ ان کے ذریعہ منتخب حکومت ان کے مستقبل کے لئے کئے گئے فیصلوں  پر اثر انداز ہو گی جو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لئے ایک اچھا اور کافی سبب ہے۔
۔5۔ دنیا میں ابھی بھی کچھ ممالک ایسے ہیں جہاں لوگ اپنی حکومت کا انتخاب نہیں کرسکتے کیونکہ ان کو ووٹ دینے کا حق نہیں ہے۔ ووٹنگ ایک حق اور خصوصی استحقاق ہے جسے پانے کے لئے ہمارے آبا واجداد نے لڑائی لڑی ہے۔ ہمیں اس کی تعریف کرنی چاہئے اور رضاکارانہ طور پر ہر موقع پر ایسا کرنا چاہئے۔
اگلا مرحلہ 12 مئی کو ہے اور یہ امید کی جاتی ہے کہ اس مرحلے میں ووٹرز کی تعداد پچھلے مرحلوں کے مقابلے میں زیادہ ہو گی۔ 23 مئی، 2019 کو ووٹوں کی گنتی اور سرکاری سطح پر نتائج کے اعلان کے ساتھ  ہمارے اجتماعی مستقبل کے لئے اپنے ووٹ ڈالنے کی اہمیت کو سمجھنا پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ ووٹ دیں اور اپنی آواز کو مضبوط بنائیں۔