ویاپم کا نام بدل کر ممکنہ طور پر نئے گھپلے کی تیاری:کمل ناتھ

   

بھوپال ۔ مدھیہ پردیش حکومت کے پروفیشنل ایگزامینیشن بورڈ (ویاپم) کا نام بدل کر مدھیہ پردیش اسٹاف سلیکشن بورڈ کرنے کے فیصلے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ نام بدلنے سے ویاپم کے گھپلے کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اور ایسا لگتا ہے کہ نام بدل کر ایک اور جعل سازی کی تیاری چل رہی ہے ۔ کمل ناتھ نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ پہلے ویاپم کا نام بدل کر مدھیہ پردیش پروفیشنل ایگزامینیشن بورڈ کیا گیا اور اب ایک بار پھر اس کا نام بدل کر مدھیہ پردیش اسٹاف سلیکشن بورڈ کر دیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی بورڈ کو ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی حکومت چاہے کچھ بھی کرے ، ویاپم کے داغ کبھی نہیں مٹنے والے ہیں۔