ویتنام میں برڈ فلو کی وبا ء

   

ہو چی من سٹی، 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ویتنام کے جنوبی لانگ این صوبے میں H5N1 وائرس برڈ فلو کے پھیلاؤ میں اضافہ ہورہا ہے ۔صوبائی محکمہ زراعت اور دیہی ترقیات کی وازرت نے پیر کو اس کی اطلاع دی۔ ضلع کین ڈواوک میں حال ہی میں ایک خاندان نے H5N1 وائرس سے متاثر سینکڑوں مرغیوں اور بطخوں کو اور لانگ سون کیون میں دیگر خاندانوں نے 3600 کے قریب بطخوں کو ہلاک کردیا۔ اس بیماری سے متاثرہ علاقوں اور اس کے ارد گرد کے علاقوں سے مرغیاں لے جانے والے ٹرانسپورٹ نظام کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور مرغیوں اور بطخوں کے جھنڈ میں تیزی سے ٹیکہ اندازی کا کام کیا جا رہا ہے ۔زراعت اور دیہی ترقی کی وزارت کے مطابق ویتنام میں سال 2014 سے H5N1 سے کسی شخص کے متاثر ہونے کا نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔