ویزاگ اسٹیل پلانٹ دھماکہ میں نو مزدور ہلاک

   

متعدد زخمی ، وزیر نارا لوکیش کا متاثرین کے افراد خاندان کو پرسہ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ریاست آندھرا پردیش کے ویزاگ اسٹیل پلانٹ میں دھماکہ کے بعد جھلس کر نو مزدور ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ ریاستی آئی ٹی وزیر نارا لوکیش نے اسٹیل پلانٹ کا معائنہ اور تفصیلات حاصل کی ۔ وہاں سے وہ کنگ جیورج دواخانہ پہنچے جہاں زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ اسٹیل منتقلی کے دوران کرین ٹوٹ گیا اور اس سے پگھلنے والا اسٹیل فرش پر گر گیا جس سے نو مزدور جل گئے اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ یونین لیڈروں نے نارا لوکیش سے مہلوکین اور زخمیوں کو فورا ایکس گریشیا منظور کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ہوم منسٹر انیتا ، بھوپتی راجو سرینواس ورما مرکزی وزیر مملکتی برائے اسٹیل و بھاری صنعت ، وشاکھا پٹنم رکن پارلیمنٹ ایم سری بھرت و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔ نارا لوکیش نے کہا کہ متاثرین کے نو خاندانوں کو 25 لاکھ روپئے دئیے جائیں گے ۔ جس کے بعد باقی ماندہ ایکس گریشیا پروویڈنٹ فنڈ کیش اور اسٹیل پلانٹ سے دیگر واجبات ادا کئے جائیں گے ۔۔ ش m/b