ویسٹ انڈیز کو دھکا، دوسرے ٹسٹ سے روچ اور ڈاورچ باہر

   

کرائسٹ چرچ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ سے قبل ویسٹ انڈیزکی امیدوں کو بڑا دھکا لگا جب ٹیم کے فاسٹ بولرکیمر روچ اور وکٹ کیپر بیٹسمین شین ڈاورچ سیریز سے باہر ہوگئے ۔ویسٹ انڈیز کرکٹ (سی ڈبلیوآئی) نے دوسرے ٹسٹ میچ کے لئے ممکنہ ناموں کا اعلان کردیا۔ جمعہ کو شروع ہونے والے اس ٹسٹ میچ کے لئے کیمر اور ڈاورچ کا نام شامل نہیں تھا۔ کیمر روچ اپنے والد کی موت کی وجہ سے وطن واپس آئیں گے جبکہ شین ڈاورچ ذاتی وجوہات کی بنا پر ویسٹ انڈیز واپس جارہے ہیں۔ڈاروچ کی جگہ پر22 سالہ وکٹ کیپر جوشوا ڈاسلوا ٹسٹ کرکٹ میں ڈیبیوکریں گے ، جبکہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر پریسٹن میکسوین کو کیمر کی جگہ شامل کیاگیا ہے ۔