کنگسٹن : آئی پی ایل میں شرکت کرنے والے تمام ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی وطن پہنچ گئے ہیں۔ آئی پی ایل کے ملتوی ہونے کے بعد بیرونی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کا کئی ممالک کو مسئلہ درپیش تھا کیونکہ ہندوستان پر سفر کی پابندی عائد تھی۔ ویسٹ انڈیز کے کئی نامور کھلاڑی جن میں ونڈے کے کپتان کیرن پولاٹ ، جیسن ہولڈر ، سنیل نارائن، اینڈری رسل، ڈیون براوو، نیکولاس پورن ، شمرون ہٹمائر اور فیبین ایلن شامل ہیں، یہ تمام کھلاڑی ویسٹ انڈیز پہنچ چکے ہیں۔ یاد رہے آئی پی ایل کے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد 4 مئی کو ٹورنمنٹ ملتوی کردیا گیا۔