ویشویشور ریڈی کی عنقریب بی جے پی میں شمولیت؟

   

حیدرآباد۔29جون(سیاست نیوز) سابق رکن پارلیمنٹ کونڈا ویشویشور ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت کے تعلق سے سیاسی حلقوں میں افواہیں گشت کررہی ہیں۔ تلنگانہ بی جے پی کے انچارج ترون چوگ اور تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے سابق رکن پارلیمنٹ کی قیام گاہ پہنچ کر ان سے 45 منٹ تک ملاقات اور انہیں بی جے پی میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ ساتھ ہی بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے کنڈا ویشویشور ریڈی کی ٹیلی فون پر بات کرائی ہے جس پر انہوں نے بی جے پی میں شامل ہونے پر غور کرنے کا تیقین دیا ہے۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ بی جے پی کے حیدرآباد میں منعقد ہونے والے قومی اجلاس کے دوران یکم یا 2 جولائی کو کونڈا ویشویشور ریڈی بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سال 2013 میں چیف منسٹر کے سی آر کی دعوت پر انہوں نے ٹی آر ایس میں شامل ہوئے اور حلقہ لوک سبھا چیوڑلہ کینمائندگی کی۔ 2018 میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ گزشتہ سال مارچ میں کانگریس سے بھی مستعفی ہوگئے تھے۔ ن