ویلڈر کا اقدام خودکشی

   

حیدرآباد۔جوبلی ہلز علاقہ میں پیش آئے واقعہ میں ایک ویلڈر نے گلا کاٹتے ہوئے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 62 سالہ عبدالطاہر کو انتہائی شدید زخمی حالت میں دواخانہ عثمانیہ لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ عبدالطاہر نے کسی تیز دھار والی شئے سے گلا کاٹ لیتے ہوئے انتہائی اقدام کیا ہے۔