وینزویلا میں6 سابق امریکی افسران کو جیل

   

ماسکو: وینزویلا کے سپریم ٹریبونل نے ملک کی بڑی تیل کمپنی پی ڈی وی ایس اے کی معاون تیل کمپنی سی آئی ٹی جی او کے سابق چھ امریکی افسران کو بدعنوانی کے الزامات میں قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے کہا،’کراکس ٹریبونل فار جسٹس نے سی آئی ٹی جی او کے سابق افسران کو قید کی سزا سنائی ہے‘۔ مقامی میڈیا کے مطابق سی آئی ٹی جی او کے سابق چیئرمین جوس پریرا کو غبن میں ٹھیکیداروں کے ساتھ تعاون کے لیے 13 سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔ دیگر پانچ سابق افسران کو آٹھ سے دس سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ان افسران کو نومبر 2017 میں حراست میں لیا گیا تھا۔ انھیں جنرل ڈائریکٹوریٹ منتقل کرنے کے بعد 2019 میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔