وینوگوپال گہلوت اور سچن گروپ میں صلح کرانے جے پور جائیں گے

   

جے پور: راجستھان کانگریس میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ کے درمیان گروپ بندی میں مزید شدت آنے کی خبروں کے درمیان پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال مفاہمت کے مقصد سے اگلے ہفتے جے پور کا دورہ کریں گے۔کانگریس ذرائع نے بتایا کہ وینوگوپال 29 نومبر کو جے پور پہنچیں گے اور گہلوت اور پائلٹ کے درمیان جاری گروپ بندی کو ختم کرنے کے لئے دونوں گروپوں کے لیڈروں سے بات چیت کریں گے۔ اس دوران وہ وہاں پہنچنے کے لیے بھارت جوڑو یاترا کی جاری تیاریوں کا بھی جائزہ لیں گے۔