وینکیا نائیڈو نے ایوان میں عاپ کے ایم پی کو ڈانٹ دیا

,

   

نئی دہلی ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران بی جے پی کے رکن وجئے گوئل سے دہلی میں غیرمحفوظ پانی کے مسئلہ پر بحث میں الجھے رہے تھے کہ اس دوران صدرنشین ایوان بالا وینکیا نائیڈو نے ان سے دریافت کیا کہ ’’اس کی اصلاح کرنے کیلئے آپ کوئی وزیر ہیں‘‘۔ نائیڈو نے اسٹاف کو حکم دیا کہ سنجے سنگھ کے تبصرے ریکارڈ نہ کئے جائیں اور ان کی رپورٹنگ بھی نہیں کی جانی چاہئے۔