وینکیا نائیڈو کے ہاتھوں جے پال ریڈی کی کتاب کے تلگو ترجمہ کا اجراء

   

حیدرآباد۔ نائب صدر وینکیا نائیڈو سابق مرکزی وزیر ایس جے پال ریڈی کی کتاب ’ٹین آئیڈیولوجز‘کے تلگو ترجمہ کا 28 جولائی کو آن لائن اجراء کریں گے ۔ نائب صدر نے مسٹر ریڈی کے اہل خانہ،مداحوں اور سیاست دانوں کی موجودگی کے درمیان اس کتاب کا اجرا کرنے کے لئے رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔سپریم کورٹ کے سابق جج بی سدرشن ریڈی،آر بی آئی کے سابق گورنر ڈاکٹر وائی وائی ریڈی اور سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتا رام بھی اس تقریب کا حصہ ہوں گے ۔مسٹر ریڈی کا 50سال سے زائد کا سیاسی کیریئر تھا جس میں وہ سات مرتبہ رکن پارلیمنٹ اور تین بار مرکزی وزیر رہے اور ان کا 77 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔