ویویکانند ریڈی قتل کیس کے ملزم کو ہائی کورٹ سے ضمانت

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے سابق وزیر وائی ایس ویویکانند ریڈی کے قتل معاملہ میں ملزم دیوی ریڈی شیو شنکر ریڈی کو تلنگانہ ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کی ہے۔ عدالت نے مشروط ضمانت کی منظوری کا فیصلہ سنایا ہے۔ دو لاکھ روپئے سیکوریٹی کے علاوہ ہر پیر کے دن سی سی ایس پولیس اسٹیشن میں حاضری دینا ہوگا۔ عدالت نے کہا کہ سی بی آئی کورٹ میں ٹرائل کے موقع پر انہیں آندھراپردیش میں موجود رہنا ہوگا۔ عدالت میں پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ 17 ستمبر 2021 ء کو حیدرآباد میں شیو شنکر ریڈی کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ ضمانت کی منظوری کے بعد چنچل گوڑہ جیل سے رہائی عمل میں آئی۔ 1