ویڈنگ اینتھم مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی مہم کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز دنیا میں سونا اور ہیرے کی سب سے بڑی ریٹیل چین میں سے ایک ہے ۔ برائیڈس آف انڈیا مہم کے اس کے 9 ویں ایڈیشن کا آغاز کیا ہے ۔

MakeWayForTheBrides

کے عنوان سے خصوصی ویڈنگ اینتھم کے تحت مہم ہوگی ، جس میں دلہنوں کی شاندار انٹری کا مظاہرہ اور ویڈنگ اینتھم ( شادی کا ترانہ ) شامل کر کے 3 منٹ کی مختصر ویڈیو ( شارٹ ویڈیو ) ریلیز کی جائے گی ۔ ویڈنگ اینتھم کی ویڈیو کی ہدایت کوکی گلاٹی کی جانب سے دی گئی ہے ۔ جو بالی ووڈ مووی ’ دی بگ بل ‘ کے ہدایت کار ہیں ۔ ملک کے مختلف علاقوں سے انیل کپور اور کرینہ کپور مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے برانڈ ایمبسیڈرس ہیں ۔ خصوصی سیلیبرٹی ہیں ۔ برائیڈس آف انڈیا 2021 مہم کے دوران دلہن کے شاندار داخلہ کے جوش و خروش کو محفوظ کیا جائے گا ۔ ویڈنگ اینتھم کے مختصر ترین ورژنس کو ٹیلی ویژن چینلس پر پلے کیا جائے گا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمس پر بھی اس کو دکھایا جائے گا جو بطور اشتہار ہوگا ۔۔