ویڈیو۔بجرنگ دل کارکنوں نے مسلمان شخص کے ساتھ سفر کرنے سے ہندو اعتراض کیا

,

   

بجرنگ دل کارکنوں کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیاپر وائیرل ہوا ہے جس میں وہ ایک عورت سے بحث کررہے ہیں۔ مذکورہ کارکنوں نے پولیس کوبتایاکہ ایک سلیپر بس میں وہ دونوں ایک ساتھ تھے اور انہیں جھانسہ کا شبہ ہے۔


بنگلورو۔ بس میں ایک مسلم شخص کے ساتھ جوان ہندو لڑکی کے سفر کرنے پر بجرنگ دل کارکنوں کے اعتراض کا ایک واقعہ پیش آیا ہے اور پولیس کے بموجب فرقہ وارانہ نوعیت سے حساس ضلع دکشانا کنڈا میں یہ واقعہ پیش آیاہے۔

پولیس کے بموجب مذکورہ عورت ایک خانگی بس میں منگلورو سے بنگلورو کے لئے اپنے دوست کے ساتھ سفر کررہی تھی۔

منگلورو کے پمپ ویل علاقے کے قریب میں بجرنگ دل کارکنوں نے بس کو روکنے کی کوشش کی۔

تاہم جب انہوں نے بس نہیں روکی تو ان کارکنوں نے اپنے کلاڈکا شہر کے ممبرس کو جانکاری دی۔

جمعرات کی رات میں کلاڈکا کے قریب داسا کوڈی پر بجرنگ دل کارکنوں نے نصف شب کے قریب بس کو روکا۔عورت او رمرد سے ساتھ سفر کرنے کے متعلق انہوں نے سوال کیا۔ان کارکنوں نے عورت کو ڈانٹا اور دونوں کو بس سے نیچے اترنے کو کہا۔

بعدازاں انہوں نے بنتاول پولیس کو جانکاری دی جو فوری موقع پر پہنچے اور دونوں کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔دو ہفتوں نے اس طرح کا چھ واقعات ساحلی ضلع سے سامنے ائے ہیں۔

بجرنگ دل کارکنوں کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیاپر وائیرل ہوا ہے جس میں وہ ایک عورت سے بحث کررہے ہیں۔

مذکورہ کارکنوں نے پولیس کوبتایاکہ ایک سلیپر بس میں وہ دونوں ایک ساتھ تھے اور انہیں جھانسہ کا شبہ ہے۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ عورت کے گھروالوں کو بلایاگیا اور ان کے ساتھ گھر بھیج دیاگیا۔ پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔