ویڈیو۔دہلی حیدرآباد اسپائس جٹ فلائٹ میں ائیر ہوسٹس سے بدسلوکی کرنے والا شخص گرفتار

,

   

ائی جی ائی ائیر پورٹ پر دوساتھی مسافرین کو ہوائی جہاز سے اتار کر پولیس کے حوالے کردیا
نئی دہلی۔دہلی حیدرآباد اسپائس جٹ کی فلائٹ میں پیر کے روز ایک ائیرہوسٹس کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کرنے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

ائی جی ائی ائیر پورٹ پر دوساتھی مسافرین کو ہوائی جہاز سے اتار کر پولیس کے حوالے کردیا۔ تاہم پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیاہے۔واقعہ کے ایک ویڈیو میں جو سوشیل میڈیا پر منظرعام میں آیا ہے مذکورہ ملزم ہوائی جہاز عملے کے ممبر پر چلاتے ہوئے دیکھائی دے رہا ہے۔

کچھ مسافرین کو اس بحث کو روکنے کے لئے مداخلت کرتے ہوئے بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیوکو دہلی حیدرآباد فلائٹ میں سوار مسافرین میں سے کسی ایک نے شوٹ کیاہے۔

اسپائس جٹ کے ایک سکیورٹی افیسر کی شکایت کے بعد دہلی حیدرآباد اسپائس جٹ کے ملزم مسافر جس نے خاتون عملے کی ممبر کے ساتھ بدسلوکی کی تھی کو گرفتار کرلیاہے۔ ایک مقدمہ بھی درج کرلیاگیاہے۔

درایں اثناء اسپائس جٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ”دہلی کے سوار ہونے کے دوران جیک مسافر نے کیبن کریو کے ساتھ نہایت نامناسب طریقے سے برتاؤ کیاہے۔

کریو نے پی ائی سی (پائلٹ کمانڈ) او ر سکیورٹی عملے کو مطلع کیا۔ اس مسافر او راس کے ساتھ مسافر جو ساتھ میں سفر کررہے تھے ہوائی جہاز سے اتار کر سکیورٹی ٹیم کے حوالے کردیاگیاہے۔