ویڈیو۔پرتھوی راج چوہان نے مودی کی طرح ہندوؤں کا قتل کا‘عورتوں کو اغوا کیا۔ یاتی۔

,

   

یاتی نے مزیدکہاکہ ”یہ وہ ملک جہاں پر گاندھی کی واہ واہ اورناتھو رام گوڈسے اور ویر ساورکر کی تذلیل ہوتی ہے۔ جب تک ملک کی ذہنیت نہیں بدلتی‘ ایسا ہی چلتا رہے گا“۔
اترپردیش میں داسانا دیوی مندر کے صدر پجاری یاتی نرسنگ آنند نے وزیر اعظم نریندر مودی کا موازنہ راج پوت بادشاہ پرتھوی راج چوہان سے کیاہے۔ٹوئٹر پر شائع ہونے والے ایک ویڈیو میں یاتی نے الزام لگایاہے کہ ”جس طرح پرتھوی راج چوہان نے سلوک کیاتھا ویسا ہی مودی بھی کررہے ہیں۔

پرتھو راج نے ہندوؤں کا قتل او رعورتوں کا اغوا کیاتھا۔

درحقیقت اس نے اپنے سگے بھائی کی بیٹی کوبھی نہیں بخشا تھا“۔یاتی نے مزیددعوی کیاکہ پرتھوی راج چوہان بہت سارے بہادر ہندو بادشاہوں کے قتل کا ذمہ دار ہے مگر اس نے مسلم حکمرانوں کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔ یاتی نے کہاکہ ”آخر میں ہوا کیا؟ اس کو ایک ہندو نے نہیں بلکہ ایک مسلمان حکمران نے مارڈالا“۔

انہوں نے پرتھو ی راج کے غلط کاموں کا تقابل مہاتما گاندھی او رنریندر مودی کے ساتھ کیاہے۔

یاتی نے کہاکہ ”ہم کیاکرتے ہیں ان (مودی) کی ستائش۔ اگر مودی ایسا کرتے رہے تو انہیں سکون کے ساتھ رونے کی جگہ بھی نہیں ملے گی“۔یاتی نے راجپوت راجہ جئے چند جوپرتھوی راج چوہان کے چچازاد بھائی اور شہزادی سنیوگیتا کے والد ہیں کے متعلق بات کی۔

انہیں ایک عظیم لیڈر قراردیا۔ یاتی نے کہاکہ وہ پرتھو ی راج چوہان کے بجائے جئے چند کواپنادوست تصور کریں گے۔انہوں ے کہاکہ ”جئے چندنے کبھی غوری حکومت کے محمد غوری کی مدد نہیں کی۔ وہ ایک حقیقی راجپوت تھے“

۔یاتی نے مزیدکہاکہ ہندوؤں کو ہمیشہ مختلف بیرونی حکمرانوں نے غلام بناکر رکھا ہے۔ یاتی نے مزیدکہاکہ ”یہ وہ ملک جہاں پر گاندھی کی واہ واہ اورناتھو رام گوڈسے اور ویر ساورکر کی تذلیل ہوتی ہے۔ جب تک ملک کی ذہنیت نہیں بدلتی‘ ایسا ہی چلتا رہے گا“۔