ویڈیو۔ بنگلورو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کاشاندار استقبال

,

   

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ایک میاچ کھیلنے کے لئے بنگلورو پہنچی ہے
پاکستان کی کرکٹ ٹیم فی الحال ہندوستان میں ائی سی سی ورلڈ کپ کے مختلف شہروں میں میاچ کھیلنے ائے ہے اور نیوز ی لینڈ کے خلاف اپنا اگلا میاچ کھیلنے کے لئے بنگلورو پہنچی ہے۔

کرناٹک کی درالحکومت پہنچنے سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف اپنی جیت کامذکورہ ٹیم نے جشن منایاہے‘ جس کے بعد ائی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ان کے پہنچنے کی امیدوں کو باقی رکھا ہے۔

بنگلورو میں مذکورہ ٹیم کا شاندار استقبال ہوا ہے۔ گلپوشی کے علاوہ ان میاچ سے قبل جس ہوٹل میں وہ رکے ہوئے ہیں وہاں ان پرگلاب کاعرق بھی چھڑکا گیا۔

https://x.com/TheRealPCB/status/1719781310695391294?s=20

ہفتہ 4نومبرکے روز چنا سوامی اسٹیڈیم میں نیوز لینڈ کے خلاف پاکستان اپنا اگلا میاچ کھیلے گا۔ دونوں ٹیموں کے لئے یہ میاچ کافی اہم ہے۔

پاکستان کے لئے اگر یہ میاچ ہارتا ہے تو ائی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اس ٹیم کا داخلہ ناممکن ہوجائے گا۔ نیوز ی لینڈ کیلئے بھی یہ میاچ کافی اہم ہے کیونکہ پوائنٹس کے ٹیبل پر اس مقام چوتھا ہے۔


پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اب تک کامظاہرہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ائی سی سی ورلڈ کپ میں اب تک مظاہرہ کچھ خاص نہیں رہا ہے‘ ٹیم نے اس ٹورٹمنٹ میں کھیلے گئے اپنے سات میاچوں میں چار میں شکست کھائی ہے۔

اس موقع پر مذکورہ ٹیم کاائی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں داخلہ مشکل ہے۔ تاہم اگر دیکھا گیاتو پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے دو طریقے ہیں۔ اس کو باقی کے اپنے تمام میاچوں میں بڑے نٹ رن ریڈ جیت حاصل کرنا ہوگا‘ جو ان تمام ٹیموں سے کو اپنے ناک اؤٹ اسٹیج پر 10پوائنٹس حاصل کئے ہوئے ہیں۔

یاپھر ایک میاچ جیتنا ہوگا اور اس اسٹیج پر 8پوائنٹ لئے ہوئے تمام دیگر ٹیموں سے زیادہ این آر آر برقرار رکھنا ہوگا۔

ایسے حالات میں پاکستان کو سیمی فائنل میں اسی وقت داخلہ ممکن ہوگا اگر آسڑیلیااورنیوزی لینڈ اپنے باقی کے تمام تین میاچوں میں ہار جائے گی اور اگر افغانستان اپنے تین میاچوں میں کم ازکمدو میاچ اس ائی سی سی ورلڈ کپ 2023میں ہار جاتی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ نیوز ی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کا اپنا میاچ جیت کر پاکستان سیمی فائنل میں داخل ہونے کی اپنی امید کو زندہ رکھتی یا نہیں۔