ویڈیو۔ رومانیائی میئر اور جیوترادتیہ سندھیا کے درمیان میں لفظی جھڑپ

,

   

بعض اسٹوڈنٹس میئر کے بات پر تالیاں بجاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں
نئی دہلی۔مرکزی وزرات شہری ہوا بازی جیوترادتیہ سندھیا اور رومانیائی میئر کے درمیان میں ہونے والی لفظی جھڑپ سوشیل میڈیا پروائیرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں مئیر سندھیا کو رومانیہ کے ایک شہر میں روکتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ”وضاحت کریں کہ یہ کب گھر کے لئے روانہ ہوں گے“۔

اس کا جواب دیتے ہوئے سندھیا نے کہاکہ ”مجھے فیصلہ کرنے دیں میں کہنے جارہاہوں‘ مہربانی کرکے وہیں رکیں“۔ اس جواب پر برہم میئر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ”ہئے ہئے‘ میں نے یہاں پر سہارا فراہم کیاہے‘ کھانا فراہم کیا ہے‘ تم نہ نہیں کیا“۔

بعض اسٹوڈنٹس میئر کے بات پر تالیاں بجاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ بعدازاں نٹیزنس نے اس ویڈیو کو سوشیل میڈیا پر وائیرل کیا۔
اس میں بعض ردعمل ٹوئٹر کے یہاں پر پیش کئے جارہے ہیں۔

ہندوستانے اپنے ملک کے لوگوں کو فضائی حملوں کے لئے متنبہ کیا
درایں اثناء جمعرات کے روز ہندوستان کے وزرات دفاع نے یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کے لئے فضائی اورڈرون حملوں سے بچانے کی ہدایت دی ہے۔

اپنے پھنسے ہوئے شہریوں کے لئے وزرات نے کچھ روسی الفاظ کا بھی درس دیتے ہوئے سیکھایا ہے کہ وہ لوگوں سے کہیں کہ ہندوستان سے آئے وہ اسٹوڈنٹس ہیں۔

ہندوستانی وزرات نے مشکل حالات میں اپنے پھنسے ہوئے شہریوں کو بچنے کے لئے جو روسی الفاظ بتائے ہیں وہ کچھ اس طرح ہیں ”یا اسٹوڈنٹ از انڈی(میں ہندوستانی اسٹوڈنٹ ہوں)‘ یا نیکومبٹانٹ(میں جنگجو نہیں ہوں)‘ پزا ہا لیستا پاماگیٹی(مہربانی کرکے میری مدد کریں“۔