ممبا دیوی علاقے میں ان کی میڈیکل اسٹور کے سامنے بمبو لگانے پر مذکورہ خاتون نے اعتراض جتایا۔
سوشیل میڈیا پر گشت کررہے ایک ویڈیومیں ایک عورت کو مہارشٹرا نو نرمان سینا (ایم این ایس) لیڈر تمانچہ رسید کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کو ممبئی میں بل بورڈ لگانے پر مبینہ اعتراض ہے۔
واقعہ 28اگست کے روزپیش آیاجب متاثرہ پرکاش دیوی کو ونود ارگیلی نے تمانچہ رسید کیاتھا۔ ہجوم کی موجودگی کے باوجود مذکورہ لیڈر نے اس عورت کودھکا دیا ور دکھیل بھی دیا‘ جس کے وجہہ سے وہ زمین پر گر گئی تھی‘ وہاں سے گذرنے والے کسی بھی فرد نے اس معاملے میں مداخلت بھی نہیں کی۔
ممبا دیوی علاقے میں ان کی میڈیکل اسٹور کے سامنے بمبو لگانے پر مذکورہ خاتون نے اعتراض جتایا۔متاثرہ کی شکایت ہے کہ ایم این ایس کارکنوں نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے مگر پولیس نے عورت کو طبی جانچ کے لئے بھیج دیا ہے
اب تک ایم این ایس نے اس واقعہ پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ اس واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔