ویڈیو۔ عورت کے منھ سے چار فٹ لمبا سانپ ڈاکٹرس نے نکالا

,

   

حیدرآباد۔ ایک روسی عورت کے منھ سے چار فٹ لمبا سانپ نکالتے ہوئے ڈاکٹرس کا رونگٹے کھڑے کردینے والا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا ہے۔

عورت کے منھ سے سانپ نکالنے کے دوران ڈاکٹر خود حیران زدہ دیکھائی دے رہی تھی۔

https://www.youtube.com/watch?v=DXZkvWnOBsI&feature=emb_title

خیال کیاجارہا ہے کہ گھر کے باہر عورت کے محو خواب ہونے کے دوران سانپ اس کے حلق میں گھس گیاتھا۔جاگنے کے بعد اس کے پیٹ میں کچھ خرابی کا احساس عورت کو ہونے لگاتھا۔ وہ فوری اسپتال دوڑی۔

جانچ کے بعد ڈاکٹرس نے اس کوبتایا کہ ان کے پیٹ میں سانپ گھس گیاہے۔گلے میں ایک ٹیوب ڈالکر ڈاکٹرس نے سانپ کو کھینچا۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرس نے اپریشن کا سارا ویڈیو نکالاتھا۔بتایاجارہا ہے کہ یہ عورت بحرہ کیسپن سے منسلک قدیم پہاڑی علاقے داگستان کے لاواشی گاؤں کے رہنے والی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق معمر افراد کا لوگوں سے مشورہ ہے کہ گھر وں کے باہر سونے سے گریز کریں کیونکہ منھ میں سانپوں کے گھس جانے کا خطرہ لاحق ہے۔ملک کی وزرات صحت کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیو کی جانچ کررہے ہیں