انسپکٹر کے دانگر نے کہاکہ واستار پولیس موقع پر پہنچی اور پانچ کارکنوں کوحراست میں لے لیا۔ انہوں نے کہاکہ بعدازاں ان کی رہائی عمل میں ائی ہے۔
احمد آباد۔دائیں بازو تنظیموں وشواہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے چہارشنبہ کے روز وستار پور علاقے کے ایک مال میں ہنگامہ کھڑا کرتے ہوئے اور شاہ رخ خان‘ دپیکا پدکون پر مشتمل مجوزہ فلم”پتھان“ کے پبلسٹی میٹریل اور پوسٹرس کو پھاڑ دیا۔
اس مال میں ملٹی پیلکس تھیٹرس بھی ہیں۔انسپکٹر کے دانگر نے کہاکہ واستار پولیس موقع پر پہنچی اور پانچ کارکنوں کوحراست میں لے لیا۔
انہوں نے کہاکہ بعدازاں ان کی رہائی عمل میں ائی ہے۔اس ویڈیو میں وی ایچ پی کارکنان کو نعرے لگاتے ہوئے اور پتھان اسٹار کاسٹ پر مشتمل بڑے کٹ اؤٹس کے ساتھ ساتھ پوسٹرس کو بھی پھاڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
گجرات وی ایچ پی نے پہلے ہی یہ کہہ دیا ہے کہ وہ گجرات میں کسی بھی مقام پر فلم کی اسکریننگ کی اجازت نہیں دی گی‘ اس کی اصل وجہہ فلم کا گیت’بے شرم رنگ‘ ہے جس میں دپیکا پدکون کو خان کے ساتھ بھگوا رنگ کے لباس پہنے ہوئے رقص کرتا دیکھایاگیاہے۔
گجرات وی ایچ پی ترجمان ہیتندر سنہا راجپورت نے کہاکہ”گجرات میں ہم پتھان کی اسکریننگ کی اجازت نہیں دیں گے۔
آج کا احتجاج احمد آباد میں فلم ریلیز کے خلاف ریاست بھر کے تمام تھیٹرس اونرس کے لئے ایک انتباہ ہے۔ وہ اپنے تھیٹرس او رملٹی پلکس میں فلم کی ریلیز سے باز رہیں“۔