نئی دہلی۔کتوں کے سامنے کئے گئے اب تک کے سب سے بہترین بھانگڑا رقص کا ویڈیو انٹرنٹ پر دھوم مچارہا ہے۔ اس ویڈیو کو ونیش کٹاریہ نامی ایک ٹوئٹر صارف نے پوسٹ کیاجس میں ایک گھر کی بند گیٹ کے سامنے ایک لڑکا رقص کرتاہوا دیکھائی دے رہا ہے
جبکہ اس رقص پر گیٹ کے بندحصہ میں موجود کتے بھی اچھل کود کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ حالانکہ اس پورے ویڈیومیں موسیقی کہیں پر بھی سنائی نہیں دے رہی ہے۔
اس ویڈیونے انٹرنٹ پرخوب دھوم مچائی ہے۔
اس 49سکنڈ کے ویڈیو کلپ کو انٹرنٹ صارفین کی خوب ستائش مل رہی ہے۔
🤣🤣😂😂 pic.twitter.com/0ZI7yU9MSM
— Vinesh Kataria (@VineshKataria) October 3, 2020
اس ویڈیو کی خصوصیت یہ ہے کہ جب لڑکا رقص کرتا ہے تو اس کے سامنے گیٹ میں بند کتے بھی اچھل کود کرتے ہیں اور جب رقص کرنا بند کردیتا ہے تو کتے بھی اچھل کود کرنا اس وقت تک بند کردیتے ہیں جب تک مذکورہ لڑکا دوبارہ اپنا رقص شروع نہیں کرتا ہے۔
ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب لڑکا دوبارہ رقص کرنا شروع کرتا ہے تب دونوں کتے بھی ٹھیک اسی طرح اچھل کود کرتے ہوئے ویڈیو میں دیکھائی دیتے ہیں۔
اس ویڈیو پر انٹرنٹ صارفین کے مزے دار پیغامات اور ردعمل مل رہے ہیں اب تک 2.2ملین لوگوں نے اس ویڈیوکو دیکھا ہے۔
Open the gates. Let these cuties dance with him 😂
— 𝐒𝐓𝐀𝐕𝐊𝐀 (@Maverickmusafir) October 4, 2020
https://twitter.com/AB_arpit/status/1312613104283389952?s=20
He is dancing so well without music!! Imagine him in full josh with music❤️
— GRETA LEWIS (@dancerali) October 4, 2020