ویڈیو۔ کنگ چارلس پر انڈے پھینکے گئے‘ ایک کی گرفتاری

,

   

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ نئے کنگ کو احتجاج کا سامنا کرناپڑا ہے۔
لندن۔ دی واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق سٹی کو یارک کو دور ہ کرنے والے کنگ چارلس سوم اور کوئن کامیلا پر کم ازکم تین انڈے پھینکنے کے معاملے میں چہار شنبہ کے روز ایک فرد کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

زیرحراست شخص انڈے پھینکنے کے دوران نعرہ لگارہا تھا کہ ”یہ ملک غلاموں کے خون پر تعمیرکیاگیاہے“ وہیں ہجوم ”گاڈ سیو دی کنگ“ کے نعرے لگارہا تھا۔ تاہم چارلس پر اس ہنگامہ کا کوئی اثر نہیں ہوا‘ مگر وہ پھوٹے ہوئے انڈوں کے ارگرد قدم جمائے کھڑے رہے۔

چارلس او رکامیلا شمالی شہر میں اپنی متوفی والدہ کوئن ایلزبتھ دو م کا مجسمہ کی نقاب کشائی کرنے پہنچے ہیں۔ دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق برطانیہ اوربرطانوی شاہی خاندان کے رول پر بار بار ان ممالک میں جانچ کی جاتی رہی ہے جہاں پر اب بھی برطانوی بادشاہ سربراہ ہیں۔

شہزاد ہ ولیمس او ران کی بیوی کا اسی سال کے اوائل میں کیربین دورے کے دوران کئی جہدکاروں نے بادشاہ سے معافی مانگنے اور غلامی کے بدلے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔ایساپہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ نو منتخب بادشاہ کو احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کوئن ایلزبتھ کی موت کے فوری بعد احتجاجی مظاہرے کرنے والے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیاگیاتھا۔ اسکاٹ لینڈ کے ایڈین برگ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیاگیاتھا جس کے پاس ”حکمرانی کا خاتمہ“ پر مشتمل لفظ تحریر کیا ہوا سائن بورڈ تھا۔

انگلینڈ کے اکسفورڈ میں چارلس کو بادشاہ بنانے کے متعلق ایک دستاویز کو باآواز بلند پڑھنے کے دوران ”اس کو کس نے منتخب“ کا نعرہ لگانے والی ایک خاتون کو گرفتار کرلیاگیاتھا۔ برطانوی حکمرانوں پر انڈوں برسانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

نیوز ی لینڈ میں کوئن کے شاہی دورے کے دوران 1986میں ایک عورت نے انہیں انڈا پھینک کرمارا تھاجو ماوری قبائل کے ساتھ برطانوی معاہدے کے خلاف احتجاج کررہی تھیں۔

واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق کنگ چارلس سوم کو اس موضوع پر تبادلہ خیال کرنے میں دلچسپی ہے۔ اس کی ایک مثال اس وقت سے ملتی ہے جبوہ لیڈس کے دورے پر تھے اور چارلس نے ان افراد سے ملاقات کی تھی جو غلامی میں برطانوی رول پر مشتمل ایک پراجکٹ میں حصہ لیاتھا