ویڈیو۔ یوپی ایڈمین نے ایس پی رکن اسمبلی شازل اسلام کے پٹرول پمپ کو منہدم کردیا۔

,

   

بریلی۔ بریلی ضلع انتظامیہ نے سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی شازل اسلام انصاری کے ذاتی پٹرول پمپ کو مسمار کردیاہے۔ اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کو مبینہ رکن اسمبلی کی دھمکی کے ایک روز یہ واقعہ پیش آیاہے۔

ایسا الزام لگایاجارہا ہے کہ مذکورہ پٹرول پمپ متعلق انتظامیہ کی جانب سے کلیرینس کے بغیر تعمیر کیاگیا ہے۔

ایم ایل اے پر ادتیہ ناتھ کو دھمکی دینے پر مقدمہ درج
حال ہی میں مذکورہ رکن اسمبلی اور دیگر پارٹی قائدین پر یوگی ادتیہ ناتھ کو مبینہ دھمکی دینے اور ان کے خلاف بھڑکاؤ بیانات دینے کا مقدمہ درج کیاگیاہے۔ بریلی کے سینئر سپریڈنٹ آف پولیس روہت سنگھ ساجوان نے رپورٹرس کو بتایا کہ بھوجپورا اسمبلی حلقہ سے ایس پی کے رکن اسمبلی شازل اسلام کے علاوہ پارٹی کے ضلع یونٹ نائب صدر سنجیو کمار سکسینہ اور دیگر پر ہندو یوا وہانی کے ضلع انچارج کی شکایت پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ بریلی کے براداری پولیس اسٹیشن میں ائی پی سی کی دفعہ 504‘504‘ اور 153اے کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔اپنی شکایت میں انوج شرما نے الزام لگایاکہ بریلی کے اکاش پورم میں ایس پی اراکین اسمبلی کی تہنیتی تقریب کا سکسینہ کی جانب سے انعقاد کیاگیاتھا جس میں چیف منسٹر ادتیہ ناتھ کو نشانہ بنانے کا انوج فرما نے اپنی شکایت میں شازل اسلام پر الزام لگایاہے۔

پولیس نے کہاکہ اپنی شکایت میں ورما نے اسلام کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی پارٹی حامیوں سے مذکورہ تقریب میں کہاکہ اگر ان(ادتیہ ناتھ) کے منہ سے آواز نکلتی ہے توہمارے(ایس پی)کی بندوقوں سے دھواں نہیں گولیاں نکلیں گی۔

ورما نے ایس پی رکن اسمبلی اور دیگر کے ْخلاف ایک نیوزچیانل پر گشت کررہے اسلام کے مبینہ ویڈیو کلپ کی بنیاد پر شکایت درج کرائی ہے۔ تاہم مذکورہ بھوجپورا رکن اسمبلی ویڈیو کی صداقت پر سوال کیا او رکہا کہ مذکورہ نیوز چینل نے ان کے بیان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔