ویکسین بنانے والی کمپنی سیرم انسٹیٹیوٹ پونے میں مہیب آگ5 افراد ہلاک، 9 زخمی

,

   


پونے: مہاراشٹر کے پونے میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ٹرمینل گیٹ پرمہیب آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہیں۔ موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں اور آگ بجانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں ہی کورونا ویکسین کووی شیلڈ تیار کی جا رہی ہے، جس کی فراہمی ملک اور بیرونی ممالک میں بھی کی جا رہی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ پونے کے منجری میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے نئے پلانٹ میں آگ لگی ہے۔ 300 کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والے اس پلانٹ میں بڑے پیمانے پر کورونا کی ویکسین تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔ گزشتہ سال ہی مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے اس پلانٹ کا افتتاح کیا تھا، تاہم اس پلانٹ میں ویکسین کی تخلیق کاری شروع نہیں ہوئی ہے۔موقع پر فائر بریگیڈ کی 7 سے 8 گاڑیاں موجود ہیں اور آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ سے ٹرمینل میں کتنے لوگ پھنسے ہوئے ہیں اس کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی ہے۔ دور سے ہی پلانٹ کے اوپر اٹھتے ہوئے دھوئیں کے غبار کو دیکھا جا سکتا ہے۔