ویکسین لینے والوں کی تعداد 165.04 کروڑ سے متجاوز

   

نئی دہلی ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی اور یہ تعداد 165.04 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 لاکھ 72 ہزار 766 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی ۔