ہال ٹکٹس کی اجرائی ‘صبح 10-30 تا دوپہر 1-30 بجے امتحان کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سی سی ایل اے نوین متل نے کہا کہ وی آر او اور وی آر اے عہدوں کیلئے 25 مئی اسکریننگ ٹسٹ منعقد کیا جارہا ہے جس کیلئے ہال ٹکٹس جاری کردئیے گئے ۔ صبح 10-30 سے دوپہر 1-30 بجے تک امتحان جاری رہے گا ۔ ہال ٹکٹس سرکاری ویب سائٹ ccla.telangana.gov.in میں دستیاب رکھے جائیں گے ۔ امتحانی مراکز کی تفصیلات بھی ہال ٹکٹس میں شامل کی جائے گی ۔ امتحان سے متعلق مکمل تفصیلات ضروری ہدایات ہال ٹکٹ میں فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضرورت پر مزید معلومات اور وضاحت بروقت فراہم کی جائے گی ۔ ضلع کلکٹرس کو امتحانی مراکز کا انتخاب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اس تناظر میں امکان ہے کہ جو ضلع کے وی آر او ۔ وی آر اے ہیں انہیں اسی ضلع میں اسکریننگ ٹسٹ کا موقع فراہم کیا جائے ۔ امیدواروں کو امتحانی فارمیٹ کے بارے میں شکوک و شبہات ہیں تاہم عہدیداروں نے واضح کیا کہ GPO کے فرائض اور ذمہ داریوں کے بارے میں سوالات ہوں گے ۔ چونکہ تمام امیدوار پہلے ہی محکمہ ریونیو میں کام کرچکے ہیں ۔ ان سب کو ملازمت کی تفصیلات سے واقفیت ہے کوئی زیادہ مشکل سوالات نہیں ہوں گے ۔ درخواستوں کی تعداد جائیدادوں سے کم ہے ۔ 2