وی ایچ پی خاندانی اقدار کے فروغ کے لئے یوپی میں ’سنسکار کیندر‘ شروع کریگی

,

   

وی ایچ پی نوجوانوں میں صحیح اقدار کو فروغ دیکر ”مذہبی تبدیلی اور لوجہاد کے بڑھتے واقعات کو روکنا چاہتی ہے“۔
پریا گ راج۔ وشواہندوپریشد(وی ایچ پی)اگلے چھ ماہ میں پریاگ راج‘ وراناسی اوردیگر اضلاعوں کے سلم بستیوں میں رہنے والے نوجوانوں کے لئے ”ہندو خاندانی اقدار‘‘ کے فروع کی منشاء سے 50”اقدار مراکز“ یا پھر”سنسکار سنٹرس“ کھولے گی۔

وی ایچ پی کے کل ہند سنت سمپرک پرموکھ اشوک تیواری نے کہاکہ ’سنت سمیلن“ جنوری 25کے روز اس ضمن میں رسمی اعلان کے لئے وی ایچ پی کے میگا میلہ کیمپ میں قائم کیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ”سال2024میں وی ایچ پی کے 60سال کی تکمیل کے پیش نظر ہم اترپردیش کے 50ایڈمنسٹرٹیو اضلاع پریاگ راج‘ واراناسی‘ پرتاب گڑھ‘ کاؤسمبی‘ مرزا پور‘ امیتھی‘ سونبھدرا‘ غازی پور‘ بھادوح اور سلطان پور میں 50”یوتھ سنٹرک“ سنٹرس قائم کریں گا جس کو اس کا ذیلی تنظیم سیوا ویبھاگ چلائے گا“۔

اس کے کاشی پرنت کے تحت مذکورہ 10اضلاع آتے ہیں۔ وی ایچ پی نوجوانوں میں صحیح اقدار کو فروغ دیکر ”مذہبی تبدیلی اور لوجہاد کے بڑھتے واقعات کو روکنا چاہتی ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”اس دوروزہ اجلاس میں ہندومعاشرے کو مذہبی تبدیلی‘ لوجہاد‘یکساں سیول کوڈ‘ ماں کی طاقت کی بیداری‘ او رنوجوان نسلوں میں صحیح اقدار کے بارے میں رہنمائی کرنے والے سنتوں کو بھی دیکھا جالے گا“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ سنت سملین کے بعد 28اور 29جنوری کو وی ایچ پی کے سیوا ویبھاگ کی کل ہند سطح کی میٹنگ ہوگی جس میں سنسکار کیندروں کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔