وی ایچ پی نے تبلیغی جماعت اور نظام الدین مرکز پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کیا

   

نئی دہلی: وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے تبلیغی جماعت اور اس کے نظام الدین مرکز کو اسلامی بنیاد پرستی کی فیکٹری اور عالمی دہشت گردی کا میزبان قرار دیتے ہوئے اس پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔جمعرات کو وی ایچ پی کی جانب سے جاری ایک پریس بیان میں وی ایچ پی کے چیرمین آلوک کمار نے بیان دیا کہ تبلیغی جماعت کے کام دنیا کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔انہوں نے اس پر سعودی حکومت کی طرف سے عائد کی گئی پابندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کی زندگی بحران میں ڈالنے والی تبلیغی جماعت کے مالی ذرائع کا پتہ لگاکر اس کے بینک اکاونٹس، دفاتر اور سرگرمیوں پر ہندستان سمیت مکمل عالمی برادری کو بلاتاخیر پابندی لگائی جانی چاہئے ۔