ان کے دیگر مجموعوں میں چھ شاندار کڑھائی والے شالیں‘ دیوی کالی او رلکشمی کی مورتیاں‘ اشوکا ستون کی یادگار‘بھگوان بھاما کی پیتل کی مورتی‘ اور ارونا چلیسوار ا مندرکا فوٹو فریم شامل ہے۔
لکھنو۔ ایک دیدہ زیب کرشن مورتی‘ ابھے مدرا میں کھڑی رام بت‘ ہاتھ سے تیار کردہ پدمنا بھن سوامی یادگار‘ او ربھارت ماتا ایسی چیزنہیں ہے جس کی توقع فائیلوں سے بھری چارڈ اکاونٹنٹ کے دفتر میں کی جائے۔لکھنو نژاد سی اے سے کیوریٹر بننے والے اشیش ورما کے پاس ایک بہت ساری یادگاریں ہیں جو وزیراعظم نریندر مودی کو بطور تحائف پیش کی گئی ہیں جس کو نیلامی میں انہوں نے خریدا ہے اور اس کو انہوں نے اپنے دفتر میں فخریہ رکھا ہے۔
وزیراعظم کو پیش کئے گئے تحائف کی ان کی سالگرہ کے موقع پر 17ستمبر کوایک ویب پورٹل کے ذریعہ نیلامی عمل میں آتی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم نامی گنگا مشن کو عطیہ دی جاتی ہے جو مذکورہ دریا کے تحفظ اور اس کی بحالی کے امور کے لئے وقف ہے۔
سیتا پور کے رہنے والے اشیش ورما نے 14مصنوعات 2021میں 2.5لاکھ روپئے میں خریدے تھے۔
ورما نے کہاکہ ”پانی ایک عالمی مسئلہ ہے اس کے لئے گنگا سے بڑا مقدس ذریعہ نہیں ہے۔دریاؤں کو بچانا ایک عظیم مقصد سے اور نیلامی میں ان تحائف کو خریدنا ایک سرمایہ کاری جیسا تھا۔ اس سے مستقبل میں بھرپور منافع ہوگا“۔
ورما کا اب منصوبہ ہے کہ وہ اپنے گھر کو ایک چھوٹی میوزیم میں تبدیل کرتے ہوئے اس کووزیراعظم مودی سے منسوب کریں گے۔
انہو ں نے کہاکہ ”میں اپنے گھر کو ان تحائف اور یادگاروں کے گھر میں تبدیل کرنا چاہتاہوں جو مختلف تقاریب میں وزیراعظم نریندر مودی کوپیش کئے گئے ہیں۔
اس سے لوگ نہ صرف ہمارے ملک کی عظیم ثقافت سے واقف ہوں گے بلکہ یہ دریاؤں کے تحفظ میں انہیں متاثر کریگا“۔ سال2022میں وزیراعظم نریندر مودی کو 1200مصنوعات تحائف میں دئے گئے ہیں اور ا ن کی نیلامی 2اکٹوبر ہے اور ورما نے اس نیلامی کے لئے پوری تیاری کرلی ہے۔
ورما نے وضاحت کی کہ ”اس سال میں نے اپنے کلکشن میں اضافہ اور اس کو مزیدقیمتی بنانے کے مقصد سے ای ایکشن کے لئے 4-5لاکھ تک کی تیاری کی ہے۔ جب مجھے 16مختلف زبانوں پر’بھارت‘ لکھے ہوئے ایک پین اسٹانڈکے متعلق جانکاری ملی تو میں نے اس کوفوری اپنے مجموعے میں جمع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
اسی طرح میں نے 41دور کی بولی کے بعد 54700روپئے میں دیوی لکشمی‘50روانڈ کے بعد 15000روپئے میں بھگوان رام کی مورتی خریدی تھی“۔
ان کے دیگر مجموعوں میں چھ شاندار کڑھائی والے شالیں‘ دیوی کالی او رلکشمی کی مورتیاں‘ اشوکا ستون کی یادگار‘بھگوان بھاما کی پیتل کی مورتی‘ اور ارونا چلیسوار ا مندرکا فوٹو فریم شامل ہے۔