ٹالی ووڈ کی ہاٹ جوڑی ناگاچیتنیہ اور سمانتا کاطلاق لینے کا فیصلہ

   

حیدرآباد ۔ 2 اکٹوبر (سیاست نیوز) ٹالی ووڈ کی ہاٹ جوڑی ناگا چیتنیہ اور سمانتا نے طلاق کے ذریعہ اپنی شادی شدہ زندگی کوختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گذشتہ دو ماہ سے فلمی حلقوں پر افواہیں گشت کررہی تھیں۔ تاہم ناگاچیتنیہ اور سمانتا نے اس پر کبھی کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ میڈیا اور سوشیل میڈیا میں دونوں کے درمیان پیدا ہوئے نظریاتی اختلافات پر کئی سوال اٹھے مگر اس جوڑے نے کبھی اس کی تردید یا تائید نہیں کی بلکہ خاموش رہنے کو ترجیح دی۔ تاہم آج ناگاچیتنیہ اور سمانتا نے علحدگی اختیار کرنے کے فیصلے پر سوشیل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے اس کی وضاحت کردی۔ دونوں نے کہا کہ ہم شادی شدہ زندگی سے علحدگی اختیار کررہے ہیں۔ کافی مشاورت اور بہت زیادہ سوچ سمجھ کر ہم نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ اب ہماری علحدہ علحدہ راہیں ہوں گی۔ اتنے سال ہم دوستی کے بندھن میں بنے رہے یہ ہماری خوش قسمتی ہے۔ ہماری دوستی ہی شادی کے بندھن میں تبدیل ہونے کی اہم وجہ تھی۔ اس مصیبت کے موقع پر ہم شائقین سے تعاون چاہتے ہیں۔ ہماری نجی زندگی کا احترام کرنے کی ہم میڈیا سے خواہش کرتے ہیں۔ ن