ٹاملناڈو میں زبردست بارش 3 افراد فوت

   

چینائی : ٹاملناڈو کے 4 اضلاع میں موسلادھار بارش کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ بارش سے متعلق مختلف حادثوں میں آج 3 افراد کی موت ہوگئی ۔ سال کے اس حصے میں اس قدر تیز بارشیں ریاست کیلئے خلاف معمول ہے ۔ ریاستی وزیر مال اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سربراہ رام چندرن نے بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں چینائی کے ساتھ کانچی پورم ، تھروولور اور چینگل پٹو شامل ہیں ۔