ٹاملناڈو میں سی اے اے پر عملمت کیجئے، ایکٹر وجئے کی اپیل

   

چینائی : ٹامل ایکٹر اور ٹی وی کے پارٹی سربراہ تھلپتی وجئے نے نریندر مودی زیر قیادت مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی ، جب حکومت نے شہریت ترمیمی قانون 2019 کے نفاذ کا پیر کو اعلان کیا۔ وجئے نے کہا کہ یہ قانون ناقابل قبول ہے اور حکومت ٹاملناڈو سے درخواست کی کہ وہ ریاست میں اس قانون کے نفاذ کو روکے۔ تمام قائدین کو یقینی بنانا چاہئے کہ یہ قانون ٹاملناڈو میں نافذ نہ ہو۔