ٹاملناڈو میں طوفان نیوار آج ساحل سے ٹکرائیگا

,

   

چینائی : طوفان نیوار کل چہارشنبہ کو ساحلی علاقوں سے ٹکرا جائے گا۔ ضلع پڈوچیری نظم و نسق نے عام مقامات پر عوام کی حمل و نقل کو روکنے کے لئے امتناعی احکام نافذ کئے ہیں۔ اِس علاقہ میں تمام تجارتی ادارے بند رہے۔ چینائی سے 70 کیلو میٹر دور کلپاکم میں اٹامک پاور کامپلکس میں چوکسی اختیار کی گئی ہے۔ یہ طوفان مالاپورم اور کریکل کے قریب کل شام تک ٹکرانے کا امکان ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے ایک عہدیدار نے کہاکہ نیوکلیر پاور کامپلکس میں چوکسی اختیار کرلی گئی ہے اور گرڈ میں برقی کی تیاری کو یقینی بنانے کے لئے پیشگی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ٹاملناڈو طوفان کے پیش نظر 6 خصوصی ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا۔ منسوخ شدہ ٹرین کے مسافروں کو کرایہ واپس کردیا جائے گا۔ پڈوچیری کے حکام نے کہاکہ محکمہ موسمیات نے وارننگ دی ہے کہ طوفان نیوار سے ٹاملناڈو اور پڈوچیری کے ساحلی علاقوں پر شدید اثر پڑے گا۔ آندھراپردیش اور دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔