ٹاملناڈو میں پریاپالی وسال (مسجد) کو بم سے اُڑا دینے کی دھمکی

   

ناگاپٹنم۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سری کازھیں کے قریب واقع پریا پالی وسال (مسجد) کو بم سے اُڑا دینے کی دھمکیاں وصول ہونے کے بعد اس کے حفاظتی انتظامات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ یہ بات پولیس کے ایک ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔ پولیس کو ایک گمنام مکتوب وصول ہوا ہے جس میں اس ماہ کے اختتام سے قبل ایک عبادت گاہ میں بم کے پھٹ پڑنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرلیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔