ٹاملناڈو کے عوام کو پونگل پر مفت راشن کٹس کا تحفہ

   

چینائی : ٹاملناڈو میں پونگل کے تہوار کے موقع پر حکومت کی جانب سے راشن کارڈ برداروں کو 21اشیاء پر مشتمل راشن کٹس مفت سربراہ کی جائے گی جو اعلیٰ معیار کی ہوگی ۔ سب سے زیادہ حیرت ناک بات یہ ہے کہ ان کٹس پر وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کی تصویر نہیں ہوگی ۔ کہا جارہا ہے کہ راشن کٹس گڑ، دالوں ، گھی اور ایسی تمام اشیاء جو عام طور پر راشن کٹس کا حصہ ہوتی ہیں ، مفت سربراہ کی جائیں گی ۔