ٹامل ناڈو : رکن پارلیمنٹ کی سڑک حادثہ میں موت 

,

   

چینائی : اے آئی اے ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ ایس راجندرن کی آج صبح سڑک حادثہ میں موت ہوگئی ۔ جب رکن پارلیمنٹ ایس راجندرن جکمپٹی سے تنڈیوانم ضلع جارہے تھے اچانک کا ربے قابو ہوگئی او ر ایک تعمیری کام چل رہے بلڈنگ میں جا گھسی ۔ جس ان کی موت واقع ہوگئی ۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کی صبح چھ بجے تنڈیوانم میلم اسٹیٹ ہائی وے پر پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق۶۲؍ سالہ رکن پارلیمنٹ جکم پٹی سے اپنے آبائی گاؤں تنڈیوانم جارہے تھے ۔

ان کے ساتھ ان کے ایک دوست بھی تھے ۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار بے قابو ہوگئی اور ایک تعمیری کام چل رہے بلڈنگ میں جا گھسی ۔ کار کو ان کے ڈرائیور چلارہا تھا ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ راجندرن او ران کے دوست او ر ڈرائیور کو مقامی سرکاری اسپتال لیجایاگیا جہاں ڈاکٹرس نے رکن پارلیمنٹ راجندرن کو مردہ قرار دیدیا ۔اور دوسرے دو لوگ زیر علاج ہیں ۔