ٹاٹا ممبئی میراتھن کا30 مئی کو انعقاد

   

ممبئی ۔ ایشیاء کے سب سے معتبر میراتھن کے پرموٹرز ‘پروکیم انٹرنیشنل’ نے اعلان کیا ہے کہ ٹاٹا ممبئی میراتھن (ٹی ایم ایم) رواں سال 30 مئی کو ہوگی۔یہ فیصلہ ہندوستانی اور بین الاقوامی ایتھلیٹک اداروں سمیت ریاستی اور شہری حکام کے ساتھ تبادلہ خیال اور باہمی گفت و شنید کے بعد لیا گیا ہے ۔پروکیم انٹرنیشنل حکومتی پروٹوکولز کی رہنمائی کرنے والے ماحول میں 10 کلومیٹر کی دوڑ میں محدود شرکت کے ساتھ مکمل میراتھن ، ہاف میراتھن اور آن گراؤنڈ ایونٹس کا انعقاد کرے گا۔ایک محدود تعداد میں لوگ اپنے مقررکردہ مقام سے ہی دوڑ میں حصہ لے سکیں گے ، جبکہ ہندوستان اور پوری دنیا کے شرکاء سرکاری ٹی ایم ایم2021 ایپ کے ذریعہ من پسند جگہ سے ٹی ایم ایم میں شرکت کرسکیں گے ۔