ٹخنے کی تکلیف کے باوجود ورلڈ میں شامی کا ناقابل یقین مظاہرہ‘ ساوتھ افریقہ سے ٹسٹ میاچوں میں مہم مشکوک۔ رپورٹ

,

   

ٹیم انڈیا کے اسٹار تیز گیند بازمحمد شامی نے ورلڈ کپ کی شاندار مہم کا لطف اٹھایاہے‘ مگر ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ پورے ٹورنمنٹ میں ٹخنے کی تکلیف سے دوچار تھے۔

ورلڈ کپ 2023میں ٹیم انڈیا کے لئے ایک شاندار پرفارمر کے طور پر ابھرے جس نے صرف سات میاچوں میں 24وکٹیں لے کر پورے ٹورٹمنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

شامی کی شاندار کامیابی کے لئے جوچیز کافی اہم تھی وہ پہلے پلے ائینگ الیون کے ابتداء میں ان کی غیرموجودگی تھی۔

سیدھے ہاتھ کے ہندوستانی تیز گیند پہلے چار میاچوں میں قطعی گیارہ کھلاڑیوں کی فہرست میں موجودنہیں تھے۔

تاہم قسمت نے ساتھ دیا اور متحرک ال روانڈر ہاردیک پانڈیا کو بنگلہ دیش کے مقابلے میاچ کے دوران چوٹ لگی جس کے بعد شامی حرکت میں آگئے۔

جس کے نتیجے میں شامی کی ورلڈ کپ میں ریکارڈتوڑ کارکردگی نے انہیں ایک روزہ کرکٹ میاچوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والا کھلاڑی بنادیا ہے۔

لیکن اب مبینہ انکشاف ہوا ہے کہ شامی اپنے پورے کھیل کے دوران ٹخنے کی تکلیف سے دوچار تھے بالخصوص بولنگ او رلینڈنگ کے دوران انہیں درد سے گذرنا پڑرہا تھا۔

کرک بز کے مطابق شامی ورلڈ کے دوران ٹخنے میں درد کی شکایت کے چنگل میں رہے ہیں۔ شامی کو آسڑیلیا کے خلاف انڈیا کی ٹی20سیریزمیں آرام دیاگیا ہے جو ورلڈ میں حصہ لینے والے زیادہ تر کھلاڑیوں کے لئے آرام کی حکمت عملی کا حصہ تھا۔