ٹرانسفارمر کی درستگی کے دوران ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد 8 جون (سیاست نیوز) برقی گل ہونے پر ٹرانسفارمر کی مرمت کرنا ایک شخص کے لئے مہنگا ثابت ہوا۔ بستی میں برقی تو آگئی لیکن اس حرکت سے اس شخص کی جان چلی گئی۔ راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 51 سالہ ایپا نامی شخص ٹرانسفارمر کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ ایپا پیشہ سے چوکیدار تھا جو سن سٹی علاقہ کے رائل اپارٹمنٹ میں رہتا تھا۔ گزشتہ روز اس علاقہ میں برقی گل ہوگئی اور اس نے برقی ٹرانسفارمر پہونچ کر اس میں مرمت کی۔ اس دوران برقی رو دوڑ گئی جس کی زد میں آکر وہ فوت ہوگیا۔ راجندر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔